نہرو کیخلاف پوسٹ کا شاخسانہ،پائل روہتگی کو جیل

   

جے پور 16ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بگ باس سے مشہور ہوئی اداکارہ پائل روہتگی کو مجاہد آزادی پنڈت موتی لال نہرو کے خاندان پر سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیو اور پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں آج راجستھان میں بوندی کی ایک عدالت نے جیل بھیج دیا ۔اس معاملے میں گرفتار پائل روھتگي کو آج بوندی کے ایڈٰیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج ہنومان سہائے جاٹ نے پائل کی ضمانت عرضی مسترد کر کے اس کو 24 دسمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔واضح ر ہے کہ بوندی پولیس نے پائل کو اتوار کو احمد آباد سے حراست میں لے کر بوندی لایا اور اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔پائل نے مسٹر موتی لال نہرو خاندان پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد راجستھان یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری چرمیش شرما نے اس پر اعتراض کیا اور ان کے استغاثہ پر گذشتہ دس اکتوبر کو صدر تھانے میں پائل کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا ۔