نہرو کے یوم پیدائش پر مودی کا خراج عقیدت

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔پنڈت نہرو کی آج 131 ویں یوم پیدائش ہے ۔ پہلے وزیراعظم بچوں میں چچا نہرو کے طورپر مقبول تھے اور ان کی یوم پیدائش کو بچوں کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے ۔مسٹر مودی نے پنڈت نہرو کی یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر میری طرف سے خراج عقیدت۔اس دوران کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی 131ویں یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ہفتے کو کہاکہ انہوں نے جن قدروں کے ساتھ ملک کی خوشحالی کی بنیاد رکھی انہیں محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں مسلسل کوشش کرنی چاہئے ۔