قاہرہ۔ نہر سوئز اتھارٹی کو پاناما کے پرچم بردار ایک جہاز کے خشکی پر آجانے کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ کو عارضی طور پربند کرنا پڑا۔اس کے نتیجے میں مصر میں آنے والے کئی جہازنہرسوئز میں داخل نہیں ہوسکے۔ تاہم انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کورل کرسٹل کنٹینرنامی جہاز کو نکال لیا، جس کے بعد اس نے اپنا سفر دوبارہ شروع کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورٹ سعید سے نہرسوئز کی طرف آنے والے 4 جہازوں کو آبی گزرگاہ میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ اس سال میں یہ دوسراواقعہ ہے۔