قاہرہ : نہر سوئز میں کئی روز تک پھنسے رہنے والے مال بردار بحری جہاز ’ایور گیوین ‘ کو نکالنے کے بعد وہاں بحری جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی تجارت کا یہ آبی راستہ بند ہو جانے کی وجہ سے تقریبا 370مال بردار بحری جہاز پھنس کر رہ گئے تھے۔ 400میٹر طویل پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے دن رات کام کرتے ہوئے تقریبا تیس لاکھ کیوبک میٹر ریت کو ہٹایا گیا۔