این ار سی اور سی اے اے یہ قانون اس ملک کے دستور کے خلاف ہے، ہمارا یہ ملک مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ جمھوری بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے، موجودہ حکومت مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹا چاہتی ہے۔ ہم ہمیشہ سے دو قومی نظریہ کے خلاف رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سیکرٹری عبدالرقیب یم جے صاحب نے کیا جو بھٹکل میں این ار سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ۔ مولانا ازاد نے کانگریس کے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ اگر قطب مینار میں آکر کوئی فرشتہ اور اگر مجھ سے یہ کہے کہ ہندو مسلم اتحاد کی بات کرنا چھوڑ دو ہندوستان کو آزادی کل ہی مل جائے گی۔ مولانا ازاد نے کہا تھا کہ میں ازادی کو ٹھکرا دوں گا مگر ہندو مسلم یکتا کی بات بند نہیں کروں گا۔
اسلام ایک ایسا مذہب جو نفرت کی آگ کو پیار ومحبت کی شبنم سے بجھانے کا کام کرتا ہے، یہ مسلمان ساری انسانیت کو اپنے خالق کا ایک خاندان مانتا ہے اسلئے کہ اسکا مذہب یہی کہتا ہے۔
اپ نے اپنے دور اقتدار میں کتنے معصوم لوگوں کو دہشت گرد بتا کر اسکو مار دیا، کیا اپ نے کبھی سوچا کہ جس کو اپ نے دہشتگرد سمجھ کر مارا اسکی رگوں میں کونسا خون ڈور رہا تھا، جسے دہشتگرد سمجھ کر گولی مار دی تم نے اسی مزدور کی پیشانی پر ہندوستان لکھا تھا۔
پورا بیان سننے کےلیے ویڈیو دیکھیں۔۔