٭ سی پی آئی (ایم ) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگمی نے جو سپریم کورٹ کے احکام کی بنیاد پر بغرض علاج سرینگر سے دہلی منتقل ہوئے ہیں آج کہا کہ ’’نہ تو میں کوئی خارجی شہری ہوں اور نہ ہی فاروق عبداﷲ اور دیگر قائدین کوئی دہشت گرد ہیں‘‘۔ کشمیر کی صورتحال کشمیری عوام کے سبب خراب نہیں ہوئی ہے بلکہ ہماری سیاست اور سیاستدانوں کے سبب خراب ہوئی ہے‘‘ ۔