نئی دہلی، 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اطلاعات ونشریات اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی انتخابات کے انچارج پرکاش جاویڈکر نے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ ‘شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس’ کے اعلان کی‘ٹائمنگ’ کا دہلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے ۔مسٹر جاویڈکر نے یہاں مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی اطلاع دینے کے سلسلے میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس ’کی تشکیل کا فیصلہ اجودھیا کے لئے ہے اور انتخابات یہاں دہلی میں ہورہے ہیں۔اس فیصلے کا دہلی کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔’