نیالکل منڈل میں سڑک حادثہ دو افراد فوت 8 شدید زخمی

   

نیالکل: 29جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد نیالکل منڈل موضع ہوسلڈی بیدر روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا تفصیلات کے بموجب ائیچر ہائی ٹرک اور ٹاورا کار کے درمیان سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سوار دو افراد کی برسر موقع فوت ہوگء اور دیگر 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیدر کی سمت آمد ایک کار کو موضع ہوسلڈی کے قریب بیدر سے حیدرآباد کی جانب جانے والے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں کار ڈرائیور کے ساتھ کار میں سوار ایک خاتون موت واقع ہو گئی۔ کار میں سوار دیگر آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں بیدر کے بریمس سرکاری ہسپتال پہنچایا گیاہے پولیس نے فوت ہونے والوں کی شناخت بیدر شہر کے ساحرہ بیگم (40) اور ظہیر (22) کے طور پر کی ہے۔ ساحرہ بیگم کے اہل خانہ حیدرآباد میں حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے اپنے رشتہ دار کے پاس جانے کے لیے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تھا کیونکہ ہدنور پولس نے واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں مہلوکین کی نعشوں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالئے کیا۔