نیالکل میں بی آریس پارٹی امیدوار کے مانک راو کی انتخابی مہم

   

نیالکل15/نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل میں بی آریس امیدوار کے مانک راو کی انتخابی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں چیرمین تلنگانہ ایس سی کارپوریشن وائی نروتم، شیخ فرید رکن عاملہ ریلوئے نے شرکت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بی آریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ رکن اسمبلی کے مانک راو نے تمام نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں شامل کیا ۔بی آریس پارٹی امیدوار کے مانک رائونے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بی آریس پارٹی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو تیسری مرتبہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کریںگے۔اس مواقع پر شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے رویندر صدر بی آریس قطب الدین سرپنچ راجکمار شکیل ویگر موجود تھے۔