نیالکل میں علحدہ ریاست یوم تاسیسں تقریب

   

نیالکل۔ ایم ایل اے کیمپ آفیس میں علحدہ ریاست تلنگانہ 7 ویں یوم تاسیس تقریب منعقد کی گئی۔رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے قومی پرچم لہرایا اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی کاوشوں کی بدولت آج کے دن علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی زیر قیادت ریاست تلنگانہ تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ہمہ جہتی ترقیاتی اسکیمات کو روبعمل میں لایا جارہا ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں میں مثال نہیں اس مواقع پر سید محی الدین شیخ فرید یونس سابق کونسلر بلدیہ محمد یعقوب سابق ٹآون صدر ٹی آریس نامہ روی کرن جناردھن ویگر موجود تھے۔


کلواکرتی میں یوم تاسیس تلنگانہ
کلواکرتی ۔ کلواکرتی میں آج 2 جون یوم تاسیس تلنگانہ کی مناسبت سے تمام سرکاری دفاتر پر پرچم ہند لہرایا گیا اور مجسمہ تلنگانہ تلی پر ٹی آر ایس و کانگریس کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے ۔ تقریباً سبھی دفاتر پر ایم ایل اے جئے پال یادو نے پروگرام میں حصہ لیا۔