نیالکل میں نوجوان کی مشتبہ حالات میں نعش دستیاب

   

نیالکل :حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل موضع گنجٹی میں 19 سالہ متوطن گنجٹی گڈاکرن کی مشتبہ حالات میں نعش دستیاب ہوئی ایس آئی وجئے کمار کے بموجب گڈا کرن 19 مارچ کی صبح اپنے گھر سے روانہ ہوا تھا اور واپس گھر نہ آنے پر افراد خاندان نے رشتہ داروں دوست احباب سے پوچھ تاچھ کی تاہم کوئی اطلاع موصول نہ ہونے پر حدنور پولیس اسٹیش میں ایک شکایت درج کی آج صبح ایس آئی حدنور وجئے کمار کو گنجٹی کی ایک زرعی باولی میں ایک نعش دستیاب ہوئی نعش کو حسب ذیل پنچ نامہ کرنے کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گی حدنور پولیس نے نعش کو بغرض پورسٹ مارٹم گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور اس خصوص میں آیک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔