نیالکل میں ہریتا ہرم پروگرام کا انعقاد

   

نیالکل ۔نیالکل منڈل موضع ہوسلڈی میں رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو کے ہاتھوں ہریتا ہرم پروگرام کے تحت پودوں کو لگایا گیا ۔رکن اسمبل کے مانک راو نے کہاکہ ریاست کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے ریاستی حکومت کوشاں ہے ریاست تلنگانہ بڑے پیمانے میں شجرکاری کی جارہی جس سے ماحولیاتی عوامی تحفظ بہتر بارش ہوگی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں سال کے پہلے مراحلہ کے تحت ہزاروں پودوں کو لگایا جائے گا ۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کڑوڑں روپیوں کی مصارف سے دیہی شہری سطع پر شجرکاری کی جارہی ہے اس مواقع پرسابق ایم ایل سی فرید الدین سینئر ٹی آریس قائد سید محی الدین زیڈ پی ٹی سی نیالکل نائب ایم پی پی غوث الدین سوپناء بھاسکر ڈپٹی سرپنچ غوث الدین مرتضی انجماں ایم پی پی نیالکل ویگر موجود تھی۔