نیالکل کستوربا ہاسٹل میں 14 طلبہ انفیکشن سے متاثر

   

ظہیرآباد۔ 26؍ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد کے نیالکل منڈل کستورباگاندھی بالیکا ودیالیہ کے جی پی وی میں 14 طلباء اچانک شدید کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ،گلے میں انفیکشن، بخار میں مبتلاء ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے لڑکیوں کو کھانسی سانس لینے میں تکلیف اور بخار جیسے مرض کی شدید شکایت ہونے پر انہیں فوری طور پر 108 ایمبولنس میں ظہیر آباد ایریا ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں نے ان لڑکیوں کا چیک اپ کیا اور خون کے نمونے اکٹھے کر کے علاج کیا ۔سنگاریڈی ضلع ایجوکیشن افیسر ڈاکٹروں سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ وائرل فیور کی وجہ سے ان بچوں کو شدید کھانسی سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، تمام متاثرہ لڑکیاں ظہیرآباد گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی لڑکیوں کے والدین گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ گئے۔ محکمہ تعلیم کے اعلی عہدہ داروں نے کستوربا ودیا ہاسٹل کادورہ کرتے ہوئے ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ بچوں کے کھانے پینے کی چیزوں کو صاف ستھرے ماحول کو یققنی بنائیں۔