نیاپل کے قریب ملبوسات کےشوروم میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ نیاپل پر واقع ملبوسات کے شوروم میں لگی آگ سے سنسنی پیدا ہوگئی اور لاکھوں روپئے مالیتی ملبوسات خاکستر ہوگئے ۔نایاب ہوٹل سے متصل عمارت میں ملبوسات کا شوروم ہے اور دوسری منزل پر آتشزدگی سے شوروم جلکر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح کے اوقات شوروم میں اچانک آگ لگی اور دوسری منزل مکمل آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ اطلاع پر پولیس و فائر بریگیڈ عملہ مقام حادثہ پہونچا۔ بتایا گیا کہ تین فائر انجن گاڑیوں نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا نقصان کا اندازہ لگانے میں مصروف تحقیقات ہے۔ ع