نیا تعلیمی سیشن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا‘ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن

   

حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نئے رہبر اصولوں کے تحت یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نیا تعلیمی سال یکم جاکتوبر سے شروع ہوگا۔ داخلوں کا عمل 30 ستمبر تک مکمل کرنا ہوگا۔ یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہیکہ انڈر گریجویٹ کورسیس میں داخلوں کا عمل سی بی ایس آئی، آئی سی ای اور تمام اسٹیٹ بورڈس امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد شروع کیا جائے۔