ممبئی۔ ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے ونڈے ورلڈ کپ کے سال میں نیا سال ایک مصروف موسم کا آغازکرتا ہے، جو سال کے پہلے سہ ماہی میں سفید گیند اور سرخ گیند کے درمیان گھومتے ہوئے میچوں کے درمیان ہوگا۔ ہندوستان کے لیے سب سے پہلے ہمسایہ ملک سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز ہوگی جس کے بعد اسی ٹیم کے ساتھ 50 اوور کے تین مقابلے ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ مہینے کے وسط میں تین ٹی20 اوراتنے ہی ونڈے ہوں گے اور اس کے بعدآسٹریلیا سے فروری میں اس کے بعد 6 ٹی20 ، 9 ونڈے اور چار ٹسٹ میچ کھیلے گا (تمام آسٹریلیا کے خلاف بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے حصے کے طور پر) مارچ کے آخر تک یہ مقابلے جاری رہیں گے ۔ اس کے کچھ دنوں بعد کھلاڑی مئی میں ختم ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے لیے اپنی متعلقہ فرنچائزز کے لئے دستیاب ہوں گے ۔ ہندوستان سال کے مصروف پہلے سہ ماہی کا آغاز ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے ساتھ کرے گا، جس کا پہلا میچ منگل کو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ٹی20 سیریز کے بقیہ دو میچوں میں پونے (5 جنوری) اور راجکوٹ (7 جنوری) میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ہندوستان اور کپتان ہاردک پانڈیا دونوں کے لیے ایک اہم میچ ہوگا، جو اس سیزن میں دوسری بار روہت شرما کے مقام پر کھڑے ہوں گے اور سوریاکمار یادو ان کے نائب ہوں گے۔ قومی سلیکٹرز نے روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور کے ایل راہول جیسے سینئرکھلاڑیوں کو آرام دیا ہے اور ٹیم انتظامیہ اوپنر جیسے اہم مقامات کے لیے کھلاڑیوں کی جانچ کرے گی۔ جسپریت بمراہ جیسے سینئرز بولر اب بھی دستیاب نہیں ہیں کیونکہ وہ زخموں سے صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ بھونیشورکمار کی کارکردگی حالیہ دنوں میں نشیب و فراز کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے والے محمد سراج کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور ہندوستان کو امید ہے کہ ان میں سے کسی ایک میچ میں شیوم ماوی اور مکیش کمارکو شامل کیا جائے گا ۔ ہاردک پانڈیا کے لیے یہ ایک بڑا امتحان ہوگا کیونکہ انہوں نے گجرات ٹائٹنزکو آئی پی ایل 2022 کے خطاب میں ٹیم اور کپتان دونوں کے لیے پہلی کامیابی دلوائی ہے ۔ توقع ہیکہ پانڈیا کو ٹی20 ٹیم کا مستقل کپتان نامزد کیا جائے گا اور نومبر 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی سیریز جیتنے کے بعد ان کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ وہ ایک مختصر سیریز تھی جس میں ایک میچ خراب موسم کی وجہ سے کھیلا نہیں گیا تھا اور ایک ٹائی پر ختم ہوا تھا۔ روہت کی ونڈے سیریز میں کپتان کے طور پر واپسی ہوگی لیکن ایک شاندار کلین سویپ پانڈیا کی کپتانی کو مستقل طور پر سنبھالنے کے امکانات کو مزید تقویت دے گا کیونکہ بی سی سی آئی ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف مایوس کن شکست کے بعد اسکواڈ میں نئی توانائی کا خواہاں ہے ۔