٭ حکومت ہند نے ہفتہ کو انڈیا کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا، جبکہ ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کے پیش نظر دو مرکزی زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ دو روز قبل وجود میں آئے۔ ہندوستان کے اب 28 ریاستیں اور 9 مرکزی علاقے ہیں۔ 31 اکٹوبر کو جی سی مرمو کو جموں و کشمیر کے پہلے لفٹننٹ گورنر کے طور پر حلف دلایا گیا، جبکہ آر کے ماتھر لداخ کے پہلے لفٹننٹ گورنر بنے۔