ریاض ۔8؍جون ( ایجنسیز ) مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے نیا غلاف کعبہ کیلد بردار کعبہ کے حوالے کردیا۔میڈیاکے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طہ الشیبی نے حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے۔غلاف کعبہ کے اصل ٹکڑے کی نمائش، سونے اور خالص ریشم سے کڑھائی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اب غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے۔اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسؤ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔غلاف کعبہ کی تیاری کنگ عبدالعزیز کامپلکس میں کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے۔ کپڑے کی تیاری کیلئے کامپلکس میں جدید ترین جیکوارڈ مشینیں موجود ہیں۔غلاف کعبہ کیلئے 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔