کولکتہ/30 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اس استدلال کے ساتھ کہ اگر نیتاجی سبھاش چندر بوس زندہ ہوتے تو وہ بھی طلباء کے ساتھ مل کر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے حلاف تحریک میں حصہ لیتے ۔نیتاجی کے پڑپوتے چندر کمار بوس جو بنگال بی جے پی کے نائب صدر ہیں نے ایک بار پھر پارٹی کے موقف کے بر خلاف این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کے خلاف اپنی بات کھل کررکھی ہے ۔خیال رہے کہ دسمبر کو جب بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا کلکتہ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی کررہے تھے اس وقت بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ چندر کمار بوس شہریت ترمیمی ایکٹ میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیے جانے پر تنقید کررہے تھے۔ایک بار پھر انہوں نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نوجوانوں کے لیڈر تھے اور وہ ہمیشہ ہندوستانی نوجوانوں کی حمایت کی ہے ۔