نیتاجی جیسے قائدین درکار : ممتابنرجی

   

دارجلنگ ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے سیکولر اور متحدہ ہندوستان کیلئے جدوجہد کی تھی اور انہوں نے ہندو مہاسبھا کی منقسم کرنے والی سیاست کی شدید مخالفت کی تھی ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ملک کو نیتاجی جیسے قائدین کی ضرورت ہے جو سب کو اپنے ساتھ لیکر چلتے تھے ۔ چیف منسٹرنے نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل کے اعلان کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بوس نے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کے دوران تمام عقائد کیلئے احترام کا پیام دیا تھا ۔