نیویارک۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی اور ریلائنس فائونڈیشن کی صدرنشین نیتا امبانی کو باوقار دی میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کے بورڈ کارکن منتخب کیا گیا ہے۔ نیتا امبانی کو ہندوستان کے فنون لطیفہ وثقافت کو حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے اور ان کے اسی کارنامہ کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بورڈ رکن منتخب کیا گیا ہے۔ مذکورہ میوزیم کو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزیم سمجھا جاتا ہے۔ میوزیم کے صدرنشین ڈینٹل براڈسکی نے اعلان کیا کہ نیتا امبانی کو میوزیم کا اعزازی ٹرسٹی منتخب کیا گیا ہے۔ منگل کے روز بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جہاں اتفاق رائے سے نیتا امبانی کا انتخاب عمل میں آیا۔