نیتا امبانی کا 2.6 کروڑ روپئے کا ہینڈ بیاگ !

,

   

ممبئی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دولت مند ترین تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ہینڈ بیاگ کی قیمت 2.6 کروڑ روپئے ہے۔ ایک تصویر شائع ہوئی ہے جس میں ریلائینس فاؤنڈیشن کی چیرپرسن نیتا امبانی اپنے ہاتھ میں 2.6 کروڑ روپئے مالیتی ہیرے جڑے ہیرمس ہمالیہ برکن ہینڈ بیاگ تھامے بتایا گیا ہے۔ یہ بیاگ 200 ہیرے کے نگینوں سے سجایا گیا ہے۔ برطانوی آکشن ہاؤز کرسٹیز کے مطابق نیتا امبانی نے یہ ہینڈ بیاگ اپنے ساتھ رکھا ہے۔ تصویر میں ان کے ہمراہ مشہور اداکار بہنیں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
٭ نیویارک : انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن نے حال ہی میں ایسے لمحہ کو محفوظ کرلیا جب شمالی بحرالکاہل میں کوریل جزائر پر کئی دہوں سے ساکت آتش فشاں 95 سال میں پہلی مرتبہ پھٹ پڑا۔ آتش فشاں کے 700 میٹر چوڑے گڑھے سے راکھ اور گیسوں کا گھنا غبار اُٹھ رہا تھا۔