نیتا جی کی موت ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان: ابوعاصم اعظمی

   

ممبئی : سماج وادی پارٹی کے قومی سر براہ اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی مرکزی وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نیتا جی کے انتقال پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی مغموم ہے۔ انہوں نے نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جو میں سیاست میں ہوں وہ نیتا جی کی ہی مرہون منت ہے جب 1994 ء میں میں بم دھماکوں کے الزام میں ضمانت پر رہا ہوا تھا تو اس وقت سیاستداں میرے سایہ سے بھی دوری اختیار کر تے تھے میرے ایک رشتہ دار کو صرف اس لئے وزیر نہیں بنایا گیا کیونکہ وہ میرا رشتہ دار تھا اور مجھ پر بم دھماکہ کا الزام تھا لیکن نیتا جی نے ان سب کے باوجود مجھے اپنے ساتھ رکھا اور پھر پارٹی میں شامل کر کے سماجی خدمات کی جانب راغب کیا اس سے قبل میرے اپنے بچوں اور خاندان کیلئے ہی زندگی گزارا کرتا تھا نیتا جی کی صحبت میں رہنے سے مجھے یہ معلوم نہیں ہوا کہ میرے بچے کب جوان ہوگئے۔