نیتن یاہومخالف بیان کو ہتھیار نہ بنائیں: فرانس

   

پیرس، 27 اگست (یو این آئی) فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم یہودی مخالف بیان کو ہتھیار بنانے سے گریز کریں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے نیتن یاہو کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی تنقید کو سختی سے مسترد کیا اور خبردار کیا کہ اس معاملے کو یہودی مخالف بیان کو ہتھیار نہیں بنایا جانا چاہیے ۔ فرانسیسی صدر نے لکھا کہ فرانس میں یہودی برادری کے خلاف شدت پسندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیتن یاہو اسرائیل اور فرانس میں تنازعہ کو ہوا نہ دیں، یہ بیان دراصل نفرت کو کم کرنے کے بجائے بڑھا سکتا ہے ۔