نیتن یاہو انتخابات کو ٹالنا چاہتے ہیں:یائیر لیپڈ

   

تل ابیب ۔ 23 نومبر (ایجنسیز) صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لیپڈ نے اعلان کیا کہ نیتن یاہو کی حکومت جانتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں شکست ہو جائے گی اسی لئے وہ الیکشن ملتوی کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حکومت بنیادی طور پر کرپٹ ہے جو اسرائیل کو آہستہ آہستہ تباہ کر رہی ہے۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ میں ایسے مباحثوں میں حصہ لینے کے لیے تیار نہیں جو یہ عوامی تاثر بناتے ہیں کہ شاید کہیں ہم ہار نہ جائیں، حالانکہ جب بھی انتخابات ہوئے تو ہم ہی جیتیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی یائیر لیپڈ نے صیہونی وزیراعظم پر تنقید کی تھی ۔