نیتن یاہو حکومت خطہ میں امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ

   

انقرہ ۔ 21 جون (ایجنسیز) ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے اور خطہ کو عدم مستحکم کر رہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطہ میں امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسرائیل نے یمن، لیبیا، شام پر جارحیت کے بعد ایران پر حملہ کردیا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ اردغان نے کہا کہ ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔