نیتن یاہو سیاسی مفادات کیلئے 1915 کے واقعات کا سیاسی استعمال کر رہے ہیں:ترکیہ

   

انقرہ، 28 اگست (یو این آئی) ترکیہ نے چہارشنبہ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کے 1915 کے واقعات کے بارے میں دیئے گئے بیانات کی مذمت کی اور انہیں مسترد کردیا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1915 کے واقعات پر نیتن یاہو کا بیان ماضی کے المناک واقعات کو سیاسی وجوہات کی بنا پر استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ وزارت نے کہا کہ نیتن یاہو، جن پر فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی میں ان کے کردار کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے ، ان جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہوں نے اور ان کی حکومت نے کیے ہیں۔ ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں جو تاریخی اور قانونی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔