نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی اور امن کیلئے کون سی 3 شرائط رکھی ہیں؟

   

تل ابیب : 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے تسلسل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے ساتھ امن کے لیے 3 شرائط رکھی ہیں۔اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو نے وضاحت کی کہ حماس کو کچلنا،غزہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا اور انتہا پسندی کو ’’فلسطینی معاشرے سے ختم کرنا‘‘ غزہ میں جنگ بندی کے لیے بنیادی شرائط ہیں۔انہوں نے امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس ایران کی اصل ایجنٹ ہے۔ اسے تباہ کر دینا چاہیے، غزہ میں اس کی سیاسی حکومت کو ختم کرنا چاہیے۔