نیتن یاہو نے قاتلانہ حملہ کی دھمکی دی تھی: نفتالی بینیت

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ برس مئی میں حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کے دوران نیتن یاہو نے ڈرون حملہ میں ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب نیتن یاہو کو معلوم ہوا کہ میں اسرائیل کو پانچویں انتخابات میں نہیں گھسیٹنے دوں گا تو انہوں نے مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی۔ بینت کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی دھمکی کے پیچھے ان کے انٹرنیٹ گروہ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن سوشل نیٹ ورکس اوروفاداروں کی فوج کارفرما تھی۔