یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو نے امریکہ کی ادویہ ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بایوٹیک کے کورونا وائرس سے بچنے والی ویکسین کی دوسری خوراک لی ہے ۔ نیتن یاھو نے ہفتہ کو قومی ٹیلی ویژن پر راست ٹیلی کاسٹ کے دوران ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ ویکسین کی دوسری خوراک لینے سے پہلے انہوں نے کہا کہ مارچ تک ملک کے تمام شہریوں کو خوراک پلائی جائے گی ۔آئی 24 نیوز چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ میں اپنے خطاب میں کہا‘‘ میں نے ملک میں ویکسین کی سپلائی کیلئے ‘فائزر’ سے سمجھوتہ کیا ہے جو ہمیں مارچ کے وسط تک تمام اسرائیلی شہریوں کو خوراک پلانے کی اجازت دیں گے اور اس طرح ہم دوبارہ معمول کی زندگی میں واپس آسکتے ہیں۔