واشنگٹن ۔ 4 اکتوبر (ایجنسیز) قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔