نیتن یاہو کا داخلی سیکورٹی کے ادارے کا سربراہ برطرف کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انھوں نے داخلی امن کے ادارے “شاباک” (شین بیت) کے سربراہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ حکومت سے انھیں برطرف کرنے کی درخواست کریں گے۔اتوار کے روز جاری بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ “عدم اعتماد کا سلسلہ جاری رہنے کے سبب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو تجویز پیش کروں کہ وہ شاباک کے سربراہ رونین بار کو ان کی ذمے داریوں سے سبک دوش کر دیں۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ “وزیر اعظم اور شین بیت کے سربراہ کے درمیان ہر وقت اعتماد قائم رہنا چاہیے بالخصوص اس طرح کی جنگ کے دوران میں … تاہم افسوس کی بات ہے کہ صورت حال اس کے برعکس ہے، اس حوالے سے میرا اعتماد باقی نہیں رہا”۔حالیہ دنوں میں نیتن یاہو اور شاباک کے درمیان اختلافات میں شدت آ گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے سات اکتوبر 2023 کے حملے کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے نتائج پر نکتہ چینی کرے ہوئے کہا تھا کہ یہ نتائج “سوالات کا جواب نہیں دیتے”۔