نیتن یاہو کا دورۂ مصر متوقع

   

تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مصر کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم دورے کے دوران مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے ، نیتن یاھو اور السیسی کی ملاقات دونوں ممالک کے تجارتی وفود کی طرف سے تیار کردہ منصوبے کا حصہ ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ دونوں ملکوں میں اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرے گا ۔