نیتن یاہو کا قطر پر حماس کی مدد کرنے کا الزام

   

تل ابیب، 17 ستمبر (یو این آ) اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دوحہ پر حملہ جائز تھا، کیونکہ قطر حماس کو پناہ اور مدد فراہم کرتا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامننیتن یاہو نے منگل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ہفتے دوحہ کے مرکز میں حماس کے رہنماؤں پر حملہ ‘جائز’ تھا کیونکہ قطر کے حماس کے ساتھ تعلقات ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ “قطر حماس سے جڑا ہوا ہے ، قطر حماس کو تقویت دیتا ہے ، قطر حماس کو پناہ دیتا ہے ، قطر حماس کو فنڈ فراہم کرتا ہے ، قطر چاہے تو حماس کو روک سکتا تھا، قطرکے پاس حماس پر دباؤ ڈالنے کی طاقت تھی (جو وہ استعمال کر سکتا تھا) مگر اس نے ایسا نہ کیا۔ لہٰذا ہم نے جو کیا وہ بالکل جائز تھا۔