تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا اور شاید بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔نیتن یاہو نے اگلے ہفتے تین گھنٹے پر مشتمل امارات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید اس کے بعد وہ بحرین کا بھی دورہ کریں۔ایک نیوز بریفنگ میں جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اسرائیل میں صحت کے بحران کوروناوائرس کے باوجود امارات کے آئندہ ہفتے کے دورے پر جائیں گے تو جواب میں نیتن یاہو نے اپنے ٹویٹر پیج پر براہ راست نشریاتی بیان میں کہا کہ ہم اس دورے کو دو بار کورونا کی وجہ سے ملتوی کرچکے ہیں۔ اس دورے کی سلامتی ، قومی اور بین الاقوامی اہمیت ہے لیکن میری درخواست پر اسے تین دن سے تین گھنٹے تک مختصر کردیا گیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ابوظبی کا سفر کریں گے اور اس مختصر سفر کے دوران ممکن ہے کہ وہ بحرین کا بھی دورہ کرلیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کئے تھے۔