نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے

,

   

پاکستان کے فیض آباد میںتحریک لبیک کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر زبردست احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجیوں نے فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کیا۔تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی نے دھرنے کی قیادت کی۔ حافظ سعد رضوی کا کہنا ہیکہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے۔حافظ سعد رضوی کا کہنا ہیکہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے اور نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت اور معصوم خواتین اور بچوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ کئی ممالک کی جانب سے جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنے کے باوجود وزیر اعظم اسرائیل جنگ جاری رکھنے کی ضد پر ہیں ۔حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کیلئے بھی خود اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج جاری ہے۔