نیتن یاہو کو پھر تشکیل حکومت کا موقع مل گیا

   

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو صدر روین ریولین نے ملک کی اگلی حکومت تشکیل دینے کے لئے نامزد کیا ہے۔ اُنھیں حریف بنجامن گانز کے مقابل قدرے پیچھے رہنے کے باوجود چہارشنبہ کو صدر نے نئی حکومت بنانے کے لئے پہلے دعوت دی۔ نیتن یاہو کی لکوڈ پارٹی نے 32 نشستیں جیتے ہیں اور اُسے حکومت تشکیل دینے کے لئے جملہ 120 ایم پیز میں سے کم از کم 61 کی تائید و حمایت درکار ہے۔نیتن یاہو اپریل کے جنرل الیکشن میں مخلوط حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہوئے تھے۔