تل ابیب۔8؍نومبر( ایجنسیز ) اسرائیل نے ترکیہ کی جانب سے وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اقدام کو ’تشہیری حربہ‘ قرار دیا ہے۔میڈیا کے مطابق ترکیہ نے غزہ میں مبینہ ’نسل کشی‘ کے الزامات پر اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیل آمر (صدر رجب طیب اردوان) کے تازہ ترین پبلسٹی سٹنٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔