تل ابیب، 10اپریل، (یو این آئی) کرپٹ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کیس میں مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں تاہم جنگ بندی کے بعد معمولات بحال ہورہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں جس پر کیس چل رہا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری کے بعد بیروت سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ العربیہ پر شائع خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے لبنان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جس میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا بھی شامل ہوگا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کیلئے لبنان کی بار بار کی درخواستوں کے پیش نظر میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی ہے کہ بیروت کے ساتھ جلد از جلد براہ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔I/H