نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ

,

   

یروشلم: اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل اتوار کے روز تل ابیب میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ’وائی نیٹ‘ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ شاہراہ بالفور پر واقع نیتن یاہو کے دفتر کیا گیا۔ مظاہرین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوںنے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے جن پر نیتن یاہو پر اسرائیلیوں کو جنگ میں جھونکنے کا الزام عاید کیا تھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیلی امن اور سکون سے نہیں رہ سکتے۔