تل ابیب : اسرائیل کے متعصب وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو ‘واحد شخص کی حکومت’ چلا رہے ہیں۔بن۔گویر نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “نیتان یاہو کابینہ اجلاسوں سمیت ہر جگہ صرف خود فیصلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کولیشن کے اتحادیوں کو حکومتی فیصلوں سے خارج کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “کابینہ اجلاس اپنا مفہوم کھو چْکے اور ناقابلِ برداشت شکل اختیار کر چْکے ہیں۔ حکومت صرف ایک شخص چلا رہا ہے اور وہ شخص خود نیتان یاہو ہیں۔واضح رہے کہ بین۔گویر نے نیتان یاہو کے، کابینہ سے مشورہ کئے بغیر حماس کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات میں اسرائیلی وفد بھیجنے کے، فیصلے پر تنقید کی اور حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دی تھی۔