نیتن یاہو کی دھمکی: ایران کیلئے ’سرپرائز‘ تیار

   

تل ابیب۔ 20 جون (ایجنسیز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ ایران کے لیے ’’سرپرائز‘‘ تیار ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے کان چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے میں کسی بھی مدد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا:نیتن یاہو نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ان کا مقصد نہیں، لیکن یہ ایک ممکنہ نتیجہ ضرور ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ایرانی عوام کو کرنا ہے کہ وہ اپنی حکومت کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔