نیتن یاہو کی شام میں حکومت کا تختہ الٹنےوالے گروہو ں کو دھمکی

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شام میں بعث حکومت کا تختہ الٹنے
والے گروہوں کو دھمکی دی ہے۔وزیر اعظم کے پریس دفتر نے شام کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر مشتمل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ “ان کا شام کے اندرونی معاملات میں عمل دخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔شام میں فوج کے حملے اسرائیل کی سلامتی کے لیے کیے جانے کا دعوی کرنے والے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی کے مطابق شام میں فوجی تنصیبات پر بمباری کا حکم دیا ہے۔بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ہے ، “تاہم، اگر انہوں نے ایران کو شام میں ڈیرے جمانے کی اجازت دی۔