نیتن یاہو کی پریس کانفرنس میںوزیر دفاع کا شرکت سے انکار

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع یاوو گیلینٹ اور جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی طرف سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ کے بعدنیتن یاہو کی زیر قیادت جنگی کابینہ میں گانٹز اور گیلینٹ بطور رکن شامل ہیں جن کے درمیان جنگی کمان اور اسیروں کے تبادلے پر اختلافات شامل ہیں۔ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل KAN نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ دونوں ارکان نے نیتن یاہو کی تک ابیب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت سے معذوری ظاہر کر دی۔دونوں ارکان نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔