ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نیتو سنگھ نے اپنی سالگرہ لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی۔ آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ آج 65 برس کی ہو گئیں۔ نیتو سنگھ نے اپنی سالگرہ لندن میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی۔ نیتو سنگھ نے اپنی 65 ویں سالگرہ بیٹے رنبیر کپور، بیٹی ردھیما کپور ساہنی، داماد بھرت ساہنی اور پوتی سمارا ساہنی کے ساتھ منائی، جس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا‘‘ خوبصورت یادگار دن، میں نے عالیہ بھٹ اور راہا کو بہت یاد کیا۔ اپنی ساس نیتو سنگھ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے لکھا ‘لو یو’۔
