نیتی آیوگ ایکسپورٹ انڈکس میں تلنگانہ کو چھٹواں مقام

   

حیدرآباد19 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کی فارما اور جیولری کے شعبووں میں نمایاں کارکردگی کے باعث ریاست کے برآمدات یعنی ایکسپورٹس میں بہتری آئی ہے۔ برآمدات میں زبردست اضافے کے بعد ریاست نے 4 درجات کا اضافہ کیا اور نیتی آیوگ کے ایکسپورٹس انڈکس میں چھٹواں مقام حاصل کرلیا اور اس کا اسکور 61.3 رہا۔ ایک سال پہلے وہ دسویں مقام پر تھا۔ بہترین کارکردگی کے اعتبار سے ملک میں ہریانہ کے بعد تلنگانہ دوسرے نمبر پر ہے۔ تلنگانہ ان 7 ریاستوں میں شامل ہیں جنہوں نے ترقی کی قومی اوسط شرح کو پار کیا ہے۔