حیدرآباد : نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیتابھ کانت نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے صحت ، نیوٹریشن ، فروغ انسانی وسائل ، خدمات کی فراہمی میں بہتری کے بشمول مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نیتی آیوگ کے چھٹے اجلاس سے قبل مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چھٹا اجلاس جاریہ ماہ کی 20 تاریخ کو منعقد ہوگا۔