نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز یہاں نیتی آیوگ میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور شعبہ جاتی ماہرین کے ساتھ بجٹ سے پہلے کی مشاورتی میٹنگ کی۔ اس مشاورتی اجلاس میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، نیتی آیوگ کی وائس چیئرپرسن سمن بیری، نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم کے ساتھ ماہرین اقتصادیات اور شعبہ جاتی ماہرین موجود تھے ۔ اجلاس میں ترقی کے امکانات، مالیاتی نظم اور ساختیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو عام بجٹ 2026-27 سے قبل طویل مدتی ترقی کیلئے درکار ہے ۔
