نیتی آیوگ کی بلڈنگ مہر بند چھ ارکان عملہ کورونا پازیٹیو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 28 اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں نیتی آیوگ کی بلڈنگ کو 48 گھنٹے کیلئے مہربند کردیا گیا ہے کیونکہ اس کے چھ ارکان عملہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان میں ایک ڈائرکٹر سطح کا عہدیدار بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ان متاثرین سے رابطے میں آنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ قرنطینہ میں چلے جائیں۔ کہا گیا کہ نیتی آیوگ کے عہدیدار فی الحال دستیاب ہیں اور گھر سے کام کر رہے ہیں۔ پروٹوکول کے مطابق انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔