نیدرلینڈز میں تقریباً چار ماہ بعد سخت لاک ڈاؤن کا خاتمہ

   

Ferty9 Clinic

ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈز میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن کے تقریباًچار ماہ بعد یہ یورپی ملک کافی حد تک اب واپس معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آیا ہے۔ آج چہارشنبہ کے دن سے شہریوں کے لیے کرفیو ختم ہو گیا ہے اور اضافی حفاظتی انتظامات کے تحت دکانیں اور ریستوراں گاہکوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ ڈچ حکومت کو امید ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی قدرے زیادہ شرح عام شہریوں کی تیز رفتار ویکسینیشن کے ساتھ جلد ہی کم ہو جائے گی۔ تقریباًپانچ ملین شہریوں کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکا لگایا جا چکا ہے۔ یہ تعداد ملکی آبادی کے تیس فیصد کے قریب بنتی ہے۔